ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا تمام چوکیاں ختم کرنے کا فیصلہ

 لاہور پولیس کا تمام چوکیاں ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور پولیس نے شہر میں موجود تمام چوکیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چوکیاں ختم کرکے پولیس ریسپانس یونٹ، ڈولفن کا گشت بڑھایا جائے گا۔ پولیس چوکیوں کی تمام نفری کو تھانوں میں بھجوا یا جائے گا۔ڈی آئی جی آپریشنزکی بنائی گئی کمیٹی نے چوکیاں ختم کرنےکی تجویز دی ہے۔

دوسری جانب  آئی جی پنجاب نے سانحہ ساہیوال میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد نیا حکم نامہ جاری کردیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پولیس اہلکار چھاپوں اور آپریشن کے دوران فائرنگ سے گریز کریں۔  

Sughra Afzal

Content Writer