نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ پر بڑی پابندی عائد۔۔

26 Jan, 2019 | 11:29 AM

Sughra Afzal
Read more!

(جنید ریاض) لاہور بورڈ نے کم تعلیم یافتہ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے پیپر چیک کرنے پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹر کے امتحان کیلئے کم تعلیم یافتہ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے پیپر چیک کرنے پر پابندی عائد کردی۔ اب اساتذہ کو لاہور بورڈ کے تحت ہونیوالے امتحان کے پیپر مارک کرنے کیلئے بائیو ڈیٹا فارم پر کرنا ہوگا۔ بائیو ڈیٹا فارم پر کرنے کے بعد ادارے کے سربراہ سے تصدیق کرانا لازم ہوگا۔ بائیو ڈیٹا فارم لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔

لاہور بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پیپر مارکنگ کا معیار بہتر ہونے سے پیپرز کی ری چیکنگ کے مطالبے میں کمی آئے گی۔

مزیدخبریں