ہم چاہتے تو 2014 میں میاں صاحب کی حکومت گرا سکتے تھے: قمرزمان کائرہ

26 Jan, 2018 | 11:07 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سعدیہ خان:صدرپاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کا لاہور میں استقبالیہ سے خطاب، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تو دوہزار چودہ میں میاں صاحب کی حکومت گرا سکتے تھے، ہمارے لیڈر نے کہا تھا کہ چار سال ان کو حکومت کرنے دو پھر پانچویں سال ان کو سیاست کر کے دکھائوں گا۔

گلشن راوی میں پارٹی رہنما نادر خان کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے میں قمر الزمان کائرہ کا مسلم لیگ ن پر تگڑا وار،انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ آپ پھر جھوٹ بولتے پکڑے گئے، اقامہ کے بعد نیب کیسز کھل گے ہیں، ہمارے خلاف ججز کو فون کرنے والے شوباز شریف کا اپنا بھائی سزا یافتہ ہو چکا ہے، ہم پر جس جس نے مقدمات بنائے آج خود مقدمات بھگت رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کہتے تھے پیپلز پارٹی پنجاب سے ختم ہو گئی، ہمارے لیڈر نے کہا تھا کہ یہ چار سال حکومت کریں ہم پانچویں سال سیاست کریں گے، نواز شریف آپ پھر جھوٹ بولتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں  ڈگڈگیاں بجائی جا رہی ہیں کہ میٹرو بس اور میٹرو ٹرین بن رہی ہے مگر ملک کا مزدور کسان پس رہا ہے،آج پھر پاکستا ن کی جنگ لڑنے کے لیے بھٹو جیسا لیڈرچاہیے۔

مزیدخبریں