ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کی معروف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ، شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار

شہر کی معروف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ، شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد:لاہور کی معروف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو  رولا دیا، سڑکوں پر تعینات  وارڈنز ٹریفک رواں رکھنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ۔

لاہور کی مصروف ترین سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا،ٹریفک کو رواں رکھنے کے ذمہ دار وارڈنز بھی ٹریفک رواں دواں رکھنے میں بے بس دکھائی دیے۔ شاہدرہ، بتی چوک،راوی روڈ،داتا دربار، ریلوے سٹیشن سمیت شمالی لاہور کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہی، شہریوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑا۔

ذہنی اذیت کا شکار شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے ذمہ داروارڈنز شہریوں کےچالان کرنے کے لئے تو ہمہ وقت الرٹ نظر آتے ہیں مگر جام ٹریفک دیکھ کر موقع سے غائب ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔