محکمہ صحت کا مزید 17 موبائل ہیلتھ یونٹس خریدنے کا فیصلہ

26 Jan, 2018 | 08:50 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان علیم: محکمہ صحت کے 40 میں سے 34 موبائل ہیلتھ یونٹس تاحال غیر فعال۔ صوبائی ترقیاتی بورڈ نے مزید 17 موبائل ہیلتھ یونٹس خریدنے کے لیے 80 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب  نے گزشتہ سال پنجاب بھر  میں   طبی سہولیات پہنچانے کے لیے 40 موبائل ہیلتھ یونٹس خریدے تھے۔ جس میں محکمہ صحت تاحال صرف 6 ہیلتھ یونٹس فعال کرانے میں کامیاب ہوسکا  ہے۔

 اس سلسلے میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میں  چیئرمین جہانزیب خان کی زیرصدارت ہونے والے ترقیاتی بورڈ کے اجلاس میں موبائل ہیلتھ یونٹس کی خریداری کے لیے 80 کروڑ کے فنڈز کی بھی منظوری  دی گئی ہے۔

 مذکوہ فنڈز کی مدد سے محکمہ صحت مزید 17 موبائل ہیلتھ یونٹس کی خریداری  کر ے گی۔ جس میں ایک ڈینٹل اور ایک آئی موبائل ہیلتھ یونٹ شامل ہیں۔ جبکہ بقیہ جنرل موبائل ہیلتھ یونٹس خریدے جائیں گے۔

مزیدخبریں