سوائن فلو وائرس حملہ، 12 مشتبہ مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج

26 Jan, 2018 | 06:43 PM

Read more!

زاہدچوہدری:شہر میں سوائن فلو کے حملے جاری، مزید دو شہریوں کے سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق ، چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں مزید بارہ افراد کو سوائن فلو کی علامات کے باعث داخل کر لیا گیا۔

سروسز ہسپتال اور ڈاکٹرز ہسپتال میں مزید ایک ایک مریض کے لیبارٹری ٹیسٹ میں سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران سوائن فلو کی علامات کے حامل مزید بارہ مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ جن میں سی ایم ایچ میں چار ، ڈاکٹرز ہسپتال میں تین، سروسز اور شالامار ہسپتال میں دو دو اور گنگا رام ہسپتال میں ایک مریض داخل کیا گیا ہے۔ اس وقت شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر پینتیس مریض زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں