شاہد ندیم: لیسکو کے چالیس لائن سپریٹنڈنٹس کو گریڈ سترہ میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ انیس جنوری سے "پری پروموشن" ٹریننگ واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں شروع ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے40لائن سپریٹنڈنٹس کو پری پروموشن ٹریننگ کی اجازت دیدی ہے۔
ٹریننگ کے لیے افضل چیمہ، تنویر احمد، محمد ریاض، سمیع اللہ ، حسن رضا، مظفر حسین، محمد اخلاق، محمد خرم ،عبدالتواب،اعظم محمود، کامران رفیق اور طارق علی کو اجازت دی گئی ہے۔ محمد عاصم خان، محمد ارشد،عابد علی اور زاہد حسن بھی ٹریننگ کے لیے جائیں گے۔ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے ٹریننگ کے ل لیےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔