ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوڈ اتھارٹی اور ڈئیٹک انیڈ نیوٹریشن سوسائٹی کے مابین ایم او یو پر دستخط

فوڈ اتھارٹی اور ڈئیٹک انیڈ نیوٹریشن سوسائٹی کے مابین ایم او یو پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زیشان صفدر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عوام کو متوازن غذا سے آگاہی فراہم کرنے کےلیے ریڈیو اسٹیشن بنانے پر غور، ماہرین غذایات کے ساتھ ملکر رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پاکستان ڈائیٹنگ اینڈ نیوٹریشن سوسائٹی کے مابین معاہدے پر دستخط کیے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل اور پی این ڈی ایس کی چیپٹر انچارج پروفیسر غزالہ نےدستخط کیے جس کے تحت نیوٹریشن اور فوڈ سیفٹی کے حوالے سے یہ ادارے باہمی تعاون سے کام کریں گے۔

نور الامین مینگل نے ٹال فری نمبر کی بجائے کال کے چارجز 5 یا 6 روپے پر منٹ کرنے کا مشورہ دیا ہےتاکہ ہیلپ لائن پر فضول کالوں سے بچا جا سکے۔

معاہدے کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی اورپاکستان ڈائیٹنگ اینڈ نیوٹریشن سوسائٹی کے نمائندے پورے پنجاب کے سکولوں میں بچوں کو آگاہی دیں گے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ریڈیو اسٹیشن بنانے کی بھی تجویز پیش کی، نیوٹریشن اور فوڈ سیفٹی کو نصاب میں بھی شامل کیا جائے گا، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شاہ زیب حسنین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید محمد عمر کاظمی،شفا علی اوررابعہ عثمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔