(شاہد ندیم سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے رواں سال مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر چار سو اڑتیس گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ۔ جن میں سے چھپن گیس چوروں کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ ان میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین شامل ہیں۔ بیشتر صارفین کے کنکشن معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر منقطع کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ لیگل ڈیپارٹمنٹ کی پشت پناہی نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کی ڈی ٹیکشن بلوں کی ریکوری نہیں کی جاسکی۔