حکومت پر دباؤ کیلئے پی ٹی آئی کا آخری داؤ

26 Jan, 2018 | 01:12 PM

Read more!

(قذافی بٹ)  حکومت پر دباو کے لیے تحریک انصاف کا آخری تُرپ کا پتا تیار، اسمبلیوں سے استعفے، عمران خان نے پنجاب اسمبلی اراکین کو استعفے تیار رکھنے کا کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی سے استعفے دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا، عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کو اپنے استعفے تیار رکھنے کی ہدایت کردی ہے، گرین سگنل ملنے پر اسمبلی میں کسی بھی وقت استعفے دیے جاسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی اراکین کے مطابق پنجاب اسمبلی سے استعفے دینے کے معاملے پر کوئی دو رائے نہیں پائی گئی، بلکہ یہ تجویز دی گئی ہے کہ استعفوں کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لے لیا جائے، تاکہ اگر اسمبلی سے پی ٹی آئی اراکین استعفے دیں تو متحدہ اپوزیشن بھی ساتھ ہو۔

اسمبلی اجلاس سے پہلے پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی بلوایا جائے گا، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو روز میں ہوگا,  اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کو بھی استعفوں کے معاملے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

مزیدخبریں