نیب لاہور آفس میں کھلی کچہری، سائلین شکایات لے کر پہنچ گئے

26 Jan, 2018 | 12:28 AM

عطاءسبحانی
Read more!

سعود بٹ: عوامی مسائل حل کرنے کے لیے نیب آفس لاہور میں کھلی کچہری لگائی گئی، جس میں سینکڑوں سائلین شکایات لے کر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسائل حل کرنے کے لیے نیب آفس لاہور میں کھلی کچہری لگائی گئی، جس میں سینکڑوں سائلین شکایات لے کر پہنچ گئے۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے متاثرین کی شکایات پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

سائلین میں زیادہ تعداد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی رہی، جنہوں نے ڈی جی نیب لاہور سے گزارش کی کہ ان کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ ہوا ہے انہیں انصاف دلوایا جائے۔ شہزاد سلیم نے متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کھلی کچہری مستقل بنیادوں پر لگائی جائے گی۔

مزیدخبریں