قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ کی دوسری ہار، افغانستان نے چیمپئینز ٹرافی کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا

26 Feb, 2025 | 10:48 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  افغانستان نے چیمپئینز ٹرافی2025 کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ انگلینڈ کو قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر  326 رنز بنانا ناممکن ہو گیا، انگلیشن ٹیم کے دس کے دس بیتر 317 رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئے۔ افغانستان 8 رنز سے میچ جیت گیا۔

افغانستان  کے کیپٹن حشمت نے آج ٹاس جیت کر بیٹنگ لی تھی اور انگلینڈ کو رنز بنانے سے روکنے کے لئے اپنے سپنرز کے انحصار کرنے کا نعرہ لگایا تھا۔

افغانستان نے پہلے کھیل کر  325 رنز بنائے تھے جن میں ابراہیم زدران اور محمد نبی کی غیر معمولی بیٹنگ سے بنے قیمتی 117  اور  24 رنز  بعد میں  جیت کی بنیاد بنے۔ افغانستان کے  کیپٹن  حشمت اللہ شہیدی نے جیت میں 40 رنز اور عظمت اللہ عمر زئی نے  41  رنز کا حصہ ڈالا۔ 

افغانستان نے اپنی اننگز کی ابتدا  جوفرا کے تیروں کی ابتلا سے کی تھی،  15 رنز کے مجموعے پر آرچر تین ٹاپ افغان بیٹرز کو  کشتہ کر چکے تھے۔ ابراہیم زدران نے آج آہنی عزم کی اننگز کھیلی اور ان کے ساتھ دوسرے اینڈ پر آنے والے ہر بیٹر نے استقامت کے ساتھ مجموعہ کو آگے بڑھانے مین اپنی بساط سے زیادہ حصہ ڈالا۔

افغانستان کی آج کی اننگ کی خاص ال خاص بات 12 چھکے تھے۔  افغان بیترز نے  19 چوکے بھی مارے۔

انگلینڈ کی باؤلنگ

افغانستان کی بیٹنگ کے دوران انگلینڈ کے جوفرا آڑچر ابتدائی اوورز میں تین وکٹیں لینے کے بعد کوئی مزید وکٹ نہیں نکال سکے۔ سپنر لیام لیونگ سٹون میچ کے دوران زخمی ہو کر ڈریسنگ روم مین چلے گئے تھے، انگلش کیپٹن نے انہیں میچ کے آخری ااورز مین واپس بلایا اور میچ کا آخری اوور انہی سے کروایا، لیام لیونگ سٹوں نے اس اوور میں سینچری کر چکے ابراہیم زدران اور  عظمت عمر زئی دونوں وک آؤٹ کر دیا اور افغانستان کے مجموعہ کو  325 تک محدود کرنے میں کرشماتی کردار ادا کیا۔ یہ الگ بات کہ بعد مین انگلش بیٹر  325 کے ہندسہ تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ 

انگلینڈ کی بیٹنگ

انگلینڈ کے اوپنر بھی افغان اوپنرز کی طرح وکٹ پر زیادہ دیر نہین رہے تاہم انگلینڈ کی ابتدا افغانستان سے بہت بہتر رہی۔  

فل سالٹ12  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جے سمتھ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،  دوسرے اوپنر بین ڈکیٹ 17 ویں اوور میں 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران جو روٹ نے وکٹ پر اپنی جڑیں بنا لیں جو ہر آتے اوور کے ساتھ گہری ہوتی گئیں۔  دوسرے اینڈ پر آنے والے بیٹر باری باری آؤٹ ہوتے گئے۔ 

ہیری بروک 25 جوز بٹلر  38 لیام لونگ سٹون 10،  جئیم اورٹن 32  جوفرا آرچر 14,  عادل رشید 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،  جو روٹ 46 ویں اوور کی آخری گیند پر 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت انگلینڈ کا مجموعہ 287 تھا، تین نیٹر پیچھے باقی تھے۔ لیکن روٹ کے اکھڑنے کے بعد انگلینڈ کے بیٹر بظاہر تیزی سے رنز بناتے ہوئے آگے بڑھتے رہے لیکن آخری دو اوورز مین وہ  تینوں وکٹیں گنوا بیتھے اور۔۔۔۔ افغانستان نے چیمپئینز ٹرافی کا پہلا اپ سیٹ مکمل کر دیا۔ 

افغانستان کی باؤلنگ

 

مزیدخبریں