سٹی42: لاہور کے قذافی سٹیڈیم نے آج چیمپئینز ٹرافی کے میچ میں ایک بار پھر کرکٹ فینز کو دو سنچریوں کا گفٹ دے دیا۔ انگلینڈ اور افغانستان کے میچ میں پہلے افغانستان کے ابراہیم زدران نے سینچری کی، دوسری اننگز میں انگلینڈ کے جو روٹ نے بھی سینچری کر لی ہے۔
جو روٹ نے سو گیندوں سے 101 رنز بنائے ہیں۔ ان کے ساتھ اوور تون وکٹ پر ہیں اور ان کا انفرادی سکور 11 ہے۔
انگلینڈ کو میچ کی باقی 46 گیندوں سے 67 رنز بنانا ہیں۔