ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈvsافغانستان؛  چیمپئینز ٹرافی 2025 نے لہوریوں کو ایک میچ میں دو سینچریاں، ایک بار پھر دکھا دیں

Afghanistan vs England, city42
کیپشن: جو روٹ قذافی سٹیڈیم مین اپنی یادگار اننگ کے دوران ایک رن لیتے ہوئے۔

سٹی42:   لاہور کے قذافی سٹیڈیم نے آج چیمپئینز ٹرافی کے  میچ میں ایک بار پھر  کرکٹ فینز کو دو سنچریوں کا گفٹ دے دیا۔ انگلینڈ اور افغانستان کے میچ میں پہلے افغانستان کے ابراہیم زدران نے سینچری کی، دوسری اننگز میں انگلینڈ کے جو روٹ نے بھی سینچری کر لی ہے۔

جو روٹ  نے سو گیندوں سے 101 رنز بنائے ہیں۔ ان کے ساتھ اوور تون وکٹ پر ہیں اور ان کا انفرادی سکور 11 ہے۔
انگلینڈ کو میچ کی باقی 46  گیندوں سے  67 رنز بنانا ہیں۔