چیمپئینز ٹرافی؛ قذافی سٹیڈیم انگلینڈ کے لئے ڈراؤنا خواب بننے کے قریب 

26 Feb, 2025 | 08:37 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ اور افغانستان آج شب قذافی سٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہیں؛ انگلینڈ کو آج شب 326 رنز بنانا ہیں لیکن افغانستان کی ٹیم انگلینڈ کو رن بنانے سے روکنے میں بظاہر کامیاب ہوتی جا رہی ہے۔  

قذافی سٹیڈیم میں پڑ رہی ہلکی ڈیو بھی انگلینڈ کی مشکلات بڑھانے میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ آج شب قذافی سٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کے گروپ بی کے اہم میچ میں انگلینڈ کی ٹیم افغانستان کے باؤلرز کے سامنے ہے۔ انگلینڈ کے چار بیتر آؤٹ ہو چکے ہیں اور 28 اوورز کے اختتام پر انگلینڈ کا مجموعہ  158 رنز ہے۔

جو روٹ  57رنز کے ساتھ اور جوز بٹلر 9رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔

انگلینڈ کو درکار رن ریٹ بڑھتے بڑھتے اب  7.58ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں