ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 قذافی سٹیڈیم میں افغانوں کے آگے پھنسے انگلینڈ کو دوہری انجریز کا سامنا

Liam Livingstone, Afghanistan vs England, Champions Trophy2025, City42, Qazafi stadium

سٹی42: پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے خلاف انگلینڈ کو دوہری انجری کا سامنا ہے۔

ووڈ کی چوٹ سنگین لگ رہی ہے کیونکہ وہ چار اوورز کرنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ اگرچہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مزید چار اوورز کرنے کے لیے واپس آئے، لیکن وہ تکلیف میں نظر آئے اور انہیں لنگڑاتے ہوئے دیکھا گیا۔
انگلینڈ کے لیے جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ہر میچ میں ہائی پرفارمنس سامنے آ رہی ہے لیکن اس کے  ساتھ ہی  ہائی پرفارمنس کے دباؤ میں  انجریز کا بھی ڈھیر لگ رہا ہے۔

 برائیڈن کارس انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں، اور مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹون افغانستان کے خلاف کھیل کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔

آج شام قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو رہے ڈو آر ڈٓئی میچ میں مارک ووڈ کی چوٹ سنگین لگ رہی ہے کیونکہ وہ چار اوورز کرنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ اگرچہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مزید چار اوورز کرنے کے لیے واپس آئے، لیکن وہ تکلیف میں نظر آئے اور انہیں لنگڑاتے ہوئے دیکھا گیا۔


اس کے بعد جوز بٹلر نے اسے استعمال نہیں کیا اور ایسا لگتا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف آخری لیگ میچ سے محروم ہو جائیں گے۔ لیام لیونگسٹون نے ایک گیند کو روکنے کے دوران ہیمسٹرنگ میں چوٹ کھائی اور میدان چھوڑ دیا۔ تاہم وہ  میچ کے دوران آخری لمحات میں واپس آئے اور اننگز کا آخری اوور کرایا۔ لیام لونگ سٹوں کا یہ اوور دو افغان بیٹرز کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔ 

 آل راؤنڈر نے دو وکٹیں حاصل کیں لیکن افغانستان50 اوورز میں 325/6 بنانے میں کامیاب رہی۔ اگر یہ اوور لیونگ سٹون کو نہ ملتا تو ممکن ہے افغانستان چیمپئینز ٹرافی کے سب سے بڑے مجموعہ 351 کے نزدیک پہنچنے کی کوشش کرتی۔

اس میچ میں  ابراہیم زدران نے 146 گیندوں پر 12 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 177 رنز بنائے۔

جس وقت لونگ سٹون زخمی ہوئے، اس وقت افغانستان کا سکور 37/3 تھا، لیکن زدران اور حشمت اللہ شاہدی (40) نے اپنی ٹیم کو مقابلے میں واپس لانے کے لیے 100 سے زائد رنز جوڑے۔ اختتام عظمت اللہ عمرزئی نے فراہم کیا جنہوں نے 31 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔

محمد نبی زیادہ جارحانہ تھے کیونکہ انہوں نے 24 گیندوں سے 40 رنز بنائے جس میں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔