ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی میں چھکوں کی دوڑ میں ڈارک ہارس آگے آ گیا

Afghanistan vs England, City42, Qazafi stadium, Champions Trophy
کیپشن: ابراہیم زدران ایک میچ میں چھ چھکے اور دو میچوں مین ٹوٹل سات چھکے مار کر چیمپئینز ٹرافی 2025 کے سٹیٹس مین اب تک سب سے اوپر آ گئے ہیں۔ سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے کا ریکارڈ بھی انہی کا ہے۔

سٹی42:  افغانستان کے ابراہیم زدران قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ کے ساتھ میچ میں  چیمپئینز ٹرافی 2025 کے سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے اب تک 7 چھکے مارے ہیں۔ وہ ایک میچ میں چھ چھکے مارنے کے ضمن میں جوش انگلس کے برابر آ گئے ہیں۔

انہوں نے  6 چھکے مارے ہیں۔ چھ ہی چھکے جوش انگلیس نے بھی مارے تھے۔ انہوں نے بھی چھ چھکوں والی اننگز  قذافی سٹیڈیم مین ہی انگلینڈ کے ہی خلاف کھیلی تھی۔ زدران انگلیس سے  اس اعتبار سے آگے ہین کہ انہوں نے ایک میچ میں 12 چوکے بھی مارے۔ چوکے مارنے والے بیٹرز کی لسٹ میں وہ تیسرے نمبر پر آ رہے ہیں۔

افغانستان کے  21 فروری کو کراچی مین ساؤتھ افریقہ کے ساتھ پہلے میچ میں ابراہین زدران نے صرف ایک چھکا اور ایک ہی چوکا مارا تھا۔