سٹی42:پاکستان کی میزبانی مین ہو رہی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوران دنیا کی بہترین کرکٹ قذافی سٹیڈیم میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ چیمپئینز ٹرافی کے گروپ بی میں انگلینڈ کی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں مشکل صورتحال سے دوچار ہو گئی۔ افغانستان کے بیترز نے برے اپ سیٹ کی بنیاد 325 رنز کا مجموعہ بنا کر کر دی۔ انگلینڈ کو سیمی فائنل کھیلنے کا خواب دیکھنے کے لئے آج کا میچ بہرصورت جیتنا ہے اور 326 رنز کا ٹارگٹ چیز کرنا ہے۔
انگلینڈ کی اننگز شروع ہونے کو ہے اور افغان فیلڈر قذافی سٹیڈیم کی گراؤنڈ میں میٹنگ کر رہے ہیں۔
قذافی سٹیڈیم میں انگلش ٹیم کے دوسرے سینسیشنل میچ میں افغانستان کی ٹیم کے دو رنز اگلتے بیٹ 50 ویں اوور میں اوپر تلے آؤٹ ہو گئے تھے۔ ابراہیم زدران اور محمد نبی دونوں کو لیگ سپنر لیام لونگ سٹون نے کیچ آؤٹ کروایا۔
50 اوورز کے خاتمہ پر افغانستان کا مجموعہ 325 ہوا اور اس کی 7 وکٹیں گریں۔
ابراہیم زدران نے 146 گیندوں سے 177 رنز بنائے۔ ان کی یادگار اننگ میں6 چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں۔
محمد نبی نے 24 گیندوں سے 40 رنز بنائے ہیں۔ نبی نے 3 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔ نبی کا سٹرائیک ریٹ آگ افغان ٹیم میں سب سے اوپر 167 ہے۔
نبی اور ابراہیم کے جانے کے بعد گلبدین نائب اور راشد خان آئے، دونوں کو ایک ایک ہی رن بنانے کا موقع ملا۔
افغانستان کا رن ریٹ 6.50 ہے۔ انگلش ٹیم کو آج اپنے گزشتہ میچ میں بنائے رنز کی نسبت چھوٹا ٹارگٹ ملا ہے لیکن آج کے میچ میں اور آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے میچ میں فرق یہ ہے کہ افغانستان کی ٹیم اپنے سپنرز پر ڈیپینڈ کر رہی ہے۔
افغان کیپٹن حشمنت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ خود لینے کے ساتھ یہ بتایا تھا کہ وہ انگلش ٹیم کو ٹارگٹ کے پیچھے جانے سے روکنے کے لئے اپنے سپنرز پر انحصار کریں گے۔
انگلینڈ کی باؤلنگ۔
انگلینڈ کے جوفرا آرچر کو پاور پلے اوورز کے دوران 3 وکٹیں ملیں اور لیگ سپنر لیام لونگ سٹون کو آخری اوور میں ابراہیم زدران اور محمد نبی کی قیمتی وکٹیں ملیں۔ درمیان کے تمام اوورز میں انگلش باؤلرز صرف دو وکٹین حاصل کر سکے۔
آج میچ مین انگلیش ٹیم کے سب سے اکنامک باؤلرلیام لونگ سٹون رہے۔ انہیں پانچ اوورز مین صرف 28 رنز پڑے۔ ان کو وکٹیں بھی دو مل گئیں۔