عظمت اللہ کی تباہ کن بیٹنگ کا اختتام، افغانستان کی پوزیشن بہتر ہونے لگی

26 Feb, 2025 | 05:22 PM

Waseem Azmet

سٹی42:قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور افغانستان کی تیمین اپنا اپنا ڈو آر ڈٓئی میچ کھیل رہی ہیں۔ افغان بیٹر ابراہیم زدران اور عظمت اللہ نے بمشکل تمام ٹیم کو دباؤ سے نکالا تو عظمت اللہ جیمی اووٹون کے 39 ویں اوور کی آخری گیند پر  سٹروک کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 

عظمت اللہ نے31 گیندوں سے  41 رنز بنائے۔ انہوں نے  3 چھکے مارے اور  1 چوکا مارا۔

40 اوورز کے اختتام پر افغانستان کی ٹیم  236رنز بنا چکی ہے۔ ابراہیم زدران  122 رنز اور محمد نبی رنز  10 کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔ 

اب افغانستان کا رن ریٹ  ساڑھے پانچ ہو چکا ہے۔  

مزیدخبریں