ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی2025; قذافی سٹیڈیم میں  آرچر کے تیروں سے افغانستان نڈھال

Afghanistan vs England, Champions Trophy2025, Qazafi Sfadium, Champions Trophy Group B match, LAhore, Pakistan Cricket,

سٹی42:  پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی2025 کے گروپ بی کے اہم میچ میں انگلینڈ اور افغانستان  لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔افغانستان کے کیپٹن حشمت اللہ نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ انگلش باؤلرز نے افغانستان کو ابتدا میں ہی مشکلات میں ڈال دیا ۔

افغانستان20 اوورز  میں افغانستان کے تین ٹاپ بیٹرز آؤٹ ہو چکے ہیں اور مجموعہ 81 ہے۔ ابراہیم زدران  42 رنز کے ساتھ وکٹ پر ہیں اور  حشمت اللہ شہیدی نے 20 رنز بنائے ہیں۔ 

افغانستان کے اوپنررحمان اللہ گرباز  پانچویں اوور میں  6 رنز  بنا کرجوفرا آرچر کی بال پر  کلین بولڈ  ہو گئے تھے اس وقت ٹیم کا مجموعہ 11 تھا۔ 

ہ 15 کے مجموعے پر  ون ڈاؤن صدیق اللہ اٹل بھی صرف 4 رنز  بنا کر جوفرا آرچر کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو کر  پویلین لوٹ گئے۔

رحمت اللہ4 رنز بنا کر جوفرا آرچر کا شکار ہوئے۔ 

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں کپتان حشمت اللہ کا کہنا تھا کہ دوسری اننگزمیں پچ سلو ہوجاتی ہے جس سے ہمارےاسپنرز کو مددملےگی۔

دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ  وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، اچھا کھیل کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ۔

انگلش ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ  انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ،برائیڈن کارس کی جگہ جیمی اورٹن کو شامل کیا گیا ہے۔