ویب ڈیسک:چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں افغانستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ، افغانستان نے 30 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر143رنز بنا لئے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں افغانستان نےانگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی انگلینڈ کےخلاف پہلی وکٹ 11 رنز پر گر ی ، رحمان اللہ گرباز 6 رنز بنا کر جوفرا آچر کا شکار بنے،صدیق اتل4 رنز بنا کر آرچر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو ئے، رحمت شاہ بھی 37 رنز کے مجموعی سکور پر جوفرا آرچر کا شکار بنے۔ حمشت اللہ شاہدی 40 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں کپتان حشمت اللہ کا کہنا تھا کہ دوسری اننگزمیں پچ سلو ہوجاتی ہے جس سے ہمارےاسپنرز کو مددملےگی۔
لاہور میں دونوں ٹیموں گروپ بی سے مدمقابل ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی, سیمی فائنل کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے.
انگلینڈ کا سکواڈ:
فلپ سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، جوز بٹلر، لیام لیونگ اسٹون، جوفرا آرچر، جیمی اوورٹن، عادل رشید، مارک ووڈ۔
افغانستان کا سکواڈ:
رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد، فضل الحق فاروقی۔