ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارعمر شہزاد کی دلہن کون؟ مداحوں نے پتا لگالیا

اداکارعمر شہزاد کی دلہن کون؟ مداحوں نے پتا لگالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد ماڈل، اداکار عمر شہزاد نے بھی اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز سے متعلق مسجد الحرام سے عمرے کے دوران بتایا،عمر شہزاد نے جو تصاویر شیئر کی تھیں ان میں ایک خاتون ان کے ساتھ ہیں جن کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے۔

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی شادی سے مطلع کیا تھا تاہم دلہن کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔

جس سے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تجسس بڑھ گیا اور سب تُکّے لگانے لگے تاہم کچھ کھوجی مداح ایک خبر بھی نکال لائے، سوشل میڈیا صارفین کی دور بین آنکھوں نے دیکھ لیا کہ اداکارہ مشعل ممتاز نے بھی اپنے عمرہ کرنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں مشعل ممتاز اکیلی نظر آ رہی ہیں اور انھوں نے ساتھ کھڑے شخص کی تصویر کو کروپ کیا ہے, حیران کن طور پر جو کپڑے مشعل ممتاز نے پہن رکھے ہیں وہ اس سے بہت مماثلت رکھتے ہیں جو عمر شہزاد کی تصاویر میں لڑکی نے پہنے ہوئے ہیں۔

مشعل ممتاز نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ نئی شروعات پر اعتماد رکھیں، اب اللّٰہ کے فضل و کرم سے ہر چیز بہتر ہوگی.

مداحوں نے کہا کہ ہو نہ ہو عمر شہزاد کی دلہن مشعل ممتاز ہوسکتی ہیں تاہم اداکار اور اداکارہ نے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی۔

اس کے برعکس بعض سوشل میڈیا صارفین اس اندازے سے متفق نہیں، انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمر شہزاد نے اداکارہ شانزے لودھی یا زینب رضا سے شادی کی ہے۔

اب ان متضاد دعوؤں میں کتنی حقیقت ہے اور عمر شہزاد کی دلہن اصل میں کون ہیں اس کے بارے میں خود اداکار نے تاحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔