احمد رضا: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف اہم میچ میں بیٹ کیری کر کے اور 111 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیل کے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے قیمتی کار کا انعام پا لیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں پیر کی شب پاکستان سپر لیگ نائن کے تیرہویں میچ میں ایک سو گیارہ رنز کی فاتحانہ اننگز کھیل کر بابر اعظم نے کروڑوں مداحوں کے ساتھ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا بھی دل جیت لیا۔ جاوید آفریدی نے کیپٹن اننگز کھیلنے والےبابر اعظم کو بیش قیمت گاڑی انعام میں دے دی۔ ٹیم اونر نے اس قیمتی تحفے کا اظہار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا ۔
سپر اسٹار بلے باز نے یہ سپر اننگز اپنی والدہ کے نام کر دی ہے جو آج شب خاص طور سے بیٹے کا میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم آئی تھیں. بابر اعظم اور ان کے گھر والے لاہور میں ہی رہتے ہیں۔