پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

26 Feb, 2024 | 09:41 PM

سٹی42 : لاہور  اور  پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 پنجاب کے شہر زلزلے سے لرز اٹھے،زلزلے کے جھٹکے لاہور، رائیونڈ ، قصور اور اس کے گردونواح میں محسوس کئے گئے ، کھاریاں، شاہ کوٹ، پتوکی، کھڈیاں خاص اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلے کا پہلا جھٹکا انتہائی شدید تھا جس کی وجہ سے لوگوں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
سانگلہ ہل شہر آور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جہاں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

مزیدخبریں