امانت گشکوری: مبارک احمد ثانی ضمانت کیس میں پنجاب حکومت کی نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی سمیت دیگر نے بھی نظرثانی درخواستیں دائر کی جن کو سنا جائے گا، صرف آئینی تشریح کی حد تک سپریم کورٹ کو رائے دی جاسکتی ہے۔
تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ اسلام کی روشنی میں معاملے کی تشریح کیلئے دینی اداروں کو نوٹس کیا جاتا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل، جامعہ نعیمیہ، جامعہ دارالعلوم اور جامعہ امدادیہ، جامعہ محمدیہ غوثیہ، جامعہ سلفیہ، جامعتہ المنتظر، جامعہ عروۃ الوثقی، قرآن اکیڈمی اور المعرید کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ تمام فریقین تحریری رائے تین ہفتوں کے اندر دیں جبکہ کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں بعد ہوگی۔