ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی ایس ایل نائن کا 13واں میچ؛ بابر اعظم 111 رنز کے ساتھ بیٹ کیری کر گئے، شاداب الیون کو 202 رنز کا ٹارگٹ ملا گیا

 پی ایس ایل نائن کا 13واں میچ؛ بابر اعظم 111 رنز کے ساتھ بیٹ کیری کر گئے، شاداب الیون کو 202 رنز کا ٹارگٹ ملا گیا

سٹی42: لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل نائن کے 13 میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے ساتھ میچ میں پشاور زلمی نے 201 رنز بنائے جن میں سے 149 رنز اوپنرز بابر اعظم اور صائم ایوب کے تھے۔ زلمی کے 20 اووروں میں 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم آج پی ایس ایل نائن میں بیٹ کیری کرنے والے دوسری کھلاڑی بن گئے۔

 پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 63  گیندوں  سے  111 رنز بنا ئے، انہوں نے 14  چوکے اور  2 چھکے مار کر یہ لینڈ مارک مجموعہ حاصل کیا۔ بابر نے اسلام آباد یونائٹڈ کے کئی باؤلروں کو مار مار کر دنبہ بنا دیا  اور آخر کار 20 ویں اوور کے اختتام پر رن ریٹ کو 10.1 تک  تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔آصف علی 17 رنز پر ناٹ آؤٹ گئے۔

اسلام آباد یونائٹڈ کے باؤلرز نے زلمی کے بدیسی بیٹر روومین پاول کو 8 رنز پر اور پال والٹر کو 19 رنز پر آؤٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب  آٹھویں اوور کی تیسری گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ انہوں نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے اور بابر اعظم کے ساتھ مل کر زلمی کا مجموعہ 77 رنز تک پہنچایا۔ صائم ایوب کے جانے کے بعدنویں اوور میں محمد حارث دو رنز بنا کر اور حسیب اللہ خان کوئی رن بنائے بغیر  شاداب خان کی سٹیٹ آف دی آرٹ سپن باؤلنگ کا شکار ہو کر آؤٹ ہو گئے۔ آٹھ اووروں کے اختتام پر زلمی کا سکور رنز ہے اور وکٹ پر بابر اعظم کے ساتھ  پال والٹر موجود ہیں۔ بابر اعظم نے 37 رنز بنائے ہیں اور والٹر  1  رن پر کھیل رہے ہیں۔ بابر اعظم چار چوکے مار چکے ہیں۔

 پہلے ہی اوور میں یونائٹڈ کے اٹیک باؤلر نسیم شاہ کو دو چوکوں کے ساتھ  آغاز کیا تھا اور تین اووروں میں زلمی کا مجموعہ 33 رنز  تک پہنچا دیا تھا۔

 آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ   کے درمیان میچ لاہور کے آئیکونک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کا ٹاس  اسلام آباد یونائٹڈ کے شاداب خان نے جیتا اور انہوں نے پشاور زلمی کو بیٹنگ دے کر ٹارگٹ چیز کرنے کا بولڈ فیصلہ کیا تھا۔   
 
 

پشاور زلمی کی ٹیم

پشاور زلمی کی جو ٹیم آج قذافی سٹیڈیم میں بیٹنگ سے اپنے 5 ویں اور پی ایس ایل نائن کے 13 میچ کا آغاز کر رہی ہے اس میں کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب اوپپنگ کے لئے آ رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، حسیب اللہ خان، روومین پاویل، آصف علی، پال والٹر، لوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد شامل ہیں۔  

 

اسلام آباد یونائٹڈ کی سائیڈ

اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان کے ساتھ  اوپنرز حیدر علی، کولن منرو، وکٹ کیپر اعظم خان، سلمان علی آغا، جورڈن کوکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، ٹیمل ملز شامل ہیں۔

قذافی سٹیڈیم کی وکٹ 

 اسلام آباد یونائٹڈ کے کیپٹن سپن باؤلر کم آل راؤنڈر  شاداب خان نے ٹاس جیت کر ٹارگٹ چیز کرنے کا انتخاب کر کے قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر اپنے باؤلرز کی صلاحیتوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر کل شب پی ایس ایل نائن کا سب سے بڑا مجموعہ آج کچھ دیر بعد بیٹنگ کرنے والی پشاور زلمی نے  211 بنایا تھا اور ٹارگٹ چیز کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز بھی 203 رنز تک پہنچ گئی تھی۔ کل میچ سے پہلے کپتان بابر اعظم کا وکٹ کے متعلق تبصرہ تھا کہ یہ بیٹرز کے لئے قدرے سلو ہو رہی ہے۔ 
 

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کی پوزیشن

بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی پی ایس ایل نائن کے چار میچ کھل کر دو میچ جیت اور دو ہار چکی ہے۔ زلمی کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن نمبر 4 ہے۔ اس سے اوپر ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز ہیں۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے پوائنٹس چار چار ہیں لیکن کراچی کنگز نے یہ پوائنٹ تین میچ کھیل کر حاصل کئے ہیں اور پشاور زلمی کو چار پوائنٹس حاصل کرنے کے لئے چار میچ کھیلنا پڑے۔   اگر پشاور زلمی  آج کا میچ جیت گئی تو وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آ جائے گی تاہم کراچی کنگز کے پاس اس کے آئندہ میچ میں پوائنٹس برابر کرنے کا موقع موجود ہو گا۔

اسلام آباد یونائٹڈ پی ایس ایل نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت 5 ویں پوزیشن پر ہے۔ اس نے تین میچ کھیل کر ایک میچ جیتا ہے اور دو ہارے ہیں۔ اب آگے بڑھنے کے لئے اسلام آباد یونائٹڈ کو آج کا میچ لازماً جیتنا ہے۔ آج میچ جیت گئی تو اسلام آباد یونائٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر  چار چار پوائنٹس رکھنے والی دو ٹیموں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے برابر آ جائے گی اور ان میں سے ٹیبل پر چوتھی پوزیشن اسے ملے کی جس کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہو گا۔ اس وقت اسلام آباد کا نیٹ رن ریٹ0.028 ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ کا نیٹ رن ریٹ مائنس  0.456  ہے۔ کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر تین میچ کھیل کر چوتھے نمبر پر ہے تاہم اس کا  نیٹ رن ریٹ مائنس  0.420  ہے۔ 

آج کا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ دونوں کے لئے یکساں اہم ہے۔