پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کو انٹرنیشنل سینئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

26 Feb, 2024 | 08:52 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک : کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز  کے پرنسپل اور چیئرمین آئی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمدمعین کو ایشیا پیسفک آکیڈمی آف آفتھالمولوجی کی جانب سے انٹرنیشنل سینئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

 اس ایوارڈ کی تقریب انڈونیشیا میں 39 ویں اے پی اے او کانگریس کےدوران منعقد کی گئی، جس میں دنیا بھر سے تقریباً 800 نامور ماہرینِ امراض چشم نے اپنے سائینسی اور تحقیقی کام کو مقالوں اور سائینسی ورکشاپس کی صورت میں پیش کیا. اس کانفرنس میں مجموعی طور پر 10000 سے زیادہ شعبہ امراض چشم اور طب سے منسلک افراد نے شرکت کی. پروفیسر ڈاکٹر محمد معین اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والے واحد پاکستانی ماہر امراض چشم ہیں۔ 

 پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کا کہنا ہے کہ اس اعزاز کا سہرا میرے والد ڈاکٹر محمد یقین کو جاتا ہے جنہوں نے مجھے شعبہ امراض چشم میں کامیاب ماہر بننے کی تربیت دی۔ ان کی ہدایت، حوصلہ افزائی اور راہنمائی نے مجھے ہر مشکل سے گزرنے کی طاقت اور اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھانے کا حوصلہ دیا۔

مزیدخبریں