سٹی42: سندھ کے وزیر اعلیٰ سمید مراد علی شاہ نے تیسری مرتبہ وزارت اعلیٰ کے منصب پر منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں اعلان کیا کہ صوبہ سندھ میں دو لاکھ غریبوں کے گھروں میں مفت بجلی دی جائے گی، بیس لاکھ گھر بنا کر دیں گے، تنخواہ دگنی کرنے کی بات کی ہے ۔
سندھ اسمبلی میں اپنی وزاردس نکات پر عملدرآمد، دو لاکھ گھروں کو مفت بجلی، بیس لاکھ غریبوں کو گھر دیں گے، مراد علی شاہت اعلیٰ کی تیسری ٹرم کے رسمی آغاز سے پہلے اپنے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے دس نکات پر عملدرآمد کا آغاز پہلے ہی ہو چکا ہے۔ اب پانچ سال میں ان نکات پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔
انہوں نے کہا، ہم نے سب سے پہلے کم سے کم اجرت 35 ہزار روپے کیا تھا ۔جب ہم اعلان کرتے ہیں تو وفاق کو اعلان کرنا پڑتا ہے ۔ غریبوں کو تین سو یونٹ بجلی کی شروعات کر چکے ہیں۔دو لاکھ گھروں کو ابتدا میں مفت بجلی دی جائے گی ۔صحت کے شعبے میں سندھ لیڈ کر رہا ہے۔سندھ میں بیس لاکھ گھر بنیں گے ۔
مراد علی شاہ کی دعا
مراد علی شاہ نے کہا کہ آج اس اسمبلی نے تیسری بار مجھے چنا ہے ۔2016 میں پہلی بار مجھے وزیر اعلی بنایا گیا تھا ۔ اپنے رب کے حضور عرض کرتا رہا کہ سچائی کی طاقت عطا فرما ۔جس عزت کے ساتھ میں داخل ہوا میرا نکلنا بھی اسی عزت سے ہو۔ تیسری بار آج پھر اللہ نے مجھے نوازا ہے، میری وہ ہی دعا ہے ۔
شہید بی بی کی یاد
مراد علی شاہ نے کہا کہ آج مجھے اپنے والدین یاد آ رہے ہیں ۔مجھے شہید بی بی نے کہا تھا کہ تم خوش نصیب ہو تمہارے والد زندہ ہیں ۔آج مجھے شہید بے نظیر بھٹو بہت یاد آ رہی ہیں۔مجھے سیاست میں آنا نہیں تھا۔ مجھے شہید بینظیر کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ ملا ۔سب سے پہلے بے نظیر بھٹو نے مجھے ہمت دی۔میں پانچویں بار اسمبلی کا ممبر بنا ہوں۔ میری فیملی کے ساتھ میری لیڈرشپ نے مجھے حوصلہ دیا۔مجھے کہا گیا تم کل پرسوں گرفتار ہوں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ مراد شاہ جیل سے میرے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔آغا سراج درانی نے جیل سے اسمبلی چلائی ۔ہمارے اوپر بہت کٹھن وقت گذرے۔پارٹی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے بھروسہ کیا ۔
نگراں حکومت کا شکریہ، مخالفوں کا شکریہ، ہم تنقید سے نہیں گھبراتے
مراد علی شاہ نے کہا کہ میں جسٹس مقبول باقر کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ہم نے جسٹس مقبول باقر کا نام دیا تھا ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پوری نگران سندھ کابینہ موجود ہے، میں ان کا شکر گذار ہوں۔
میں دونوں اطراف کے اسمبلی ممبران کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جنہوں نے ووٹ نہیں دیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔جماعت اسلامی کے ممبر کا بھی شکریہ ادا کریں
پی ٹی آئی ہیں یا جو بھی ہیں ان کا شکریہ ۔ہم چاہیں گے کہ آپ سب اسمبلی میں حصہ لیں گے۔ہم تنقید سے نہیں گھبرائیں گے۔ہماری غلطیوں کی نشان دہی کریں ہم خود کو سدھاریں گے۔ہم صوبہ سندھ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ہم لوگوں کی نبض کو جانتے ہیں ہمیں لوگوں کا پتہ ہوتا ہے ۔
الیکشن پر تحفظات لیکن آگے بڑھنا ہے
مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن پر ہمیں بھی تحفظات ہیں۔ہم اپنی دو چار سیٹوں کے لیئے ملکی سالمیت کے ساتھ کھیلنا نہیں ہے۔ ہم 9 فروری سے اگلے الیکشن کی تیاری کرنے لگے ہیں۔ہم اپنی خامیوں کو دیکھ کر اگلی الیکشن کی تیاری کرتے ہیں۔ ہم نے 2008 سے 2013 میں زیادہ ووٹ لیئے۔ ہم نے 2018 سے 2024 میں زیادہ سیٹیں زیادہ ووٹ لیئے ہیں ۔
ہماری حکومت کی ترجیحات: سٹریٹ کرائم اور کچے میں بدامنی کا خاتمہ
مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھ سے کہا گیا کہ ترجیحات کیا ہیں۔ملک میں دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے ۔صوبہ سندھ میں اسٹریٹ کرائیم کا ایشو ہے۔
اسٹریٹ کرائیم اور کچا میں بد امنی کا خاتمہ اولیت ہے ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کل میں حلف لوں گا ۔گزشتہ سال سب سے بڑا سیلاب آیا تھا ۔سیلاب کے دوران ہم لوگوں کے پاس گئے ۔بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب میں وژن دیا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ لوگوں کو گھر بنا کر دیں ۔جنیوا جانے سے پہلے ہمارے پاس دو ارب ڈالر تھے ۔
بلاول بھٹو کے دس نقاط پاکستان میں تبدیلی لا سکتے ہیں
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا، بلاول بھٹو زرداری کے دس نقاط پاکستان میں تبدیلی لا سکتے ہیں ۔نیو کلیئر ٹیکنالوجی کا کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اور شہید بینظیر بھٹو کو جاتا ہے ۔بھٹو نے نیو کلیئر ٹیکنالوجی قائم کی شہید بینظیر نے کوریا سے لا کر ڈلیوری سسٹم قائم کروایا ۔آصف زرداری صدر بنے تو انہوں نے صدر کی حیثیت سے اپنے سارے اختیارات پارلمینٹ کو دےدیئے۔اگلے ماہ صدر زرداری پھر صدر بنیں گے۔آج ہی سب سے کہتا ہوں کہ صدر زرداری کو ووٹ دیں۔ووٹ کے لیئے ہم سب کے پاس جائیں گے۔جو کوتاہیاں ہم نے کیں پھر نہیں کریں گے۔
اگلی باری بلاول بھٹو زرداری
مراد علی شاہ نے پیش گوئی کی کہ اگلے الیکشن میں عوام کے ووٹوں سے بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آگے کا پلان دیا ہے۔ہم دس نقاط کو اپنے صوبوں میں عوام کے پاس لے جائیں گے۔صوبہ سندھ میں دس نکات پر عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔تنخواہ دگنی کرنے کی بات کی ہے ۔ہم نے سب سے پہلے کم سے کم اجرت 35 ہزار روپے کیا تھا ۔جب ہم اعلان کرتے ہیں تو وفاق کو اعلان کرنا پڑتا ہے ۔غریبوں کو تین سو یونٹ بجلی کی شروعات کر چکے ہیں۔دو لاکھ گھروں کو ابتدا میں مفت بجلی دی جائے گی ۔صحت کے شعبے میں سندھ لیڈ کر رہا ہے۔سندھ میں بیس لاکھ گھر بنیں گے ۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا صدر زرداری نے آغاز کیا ۔کسان کارڈ ہم سندھ میں بنا چکے ہیں ۔مزدور کارڈ ہم بنا چکے ہیں ۔سندھ میں ہم نے کارکردگی دکھائی ۔جنرل سیٹوں پر ہم سینچری کرنا ہے ۔ہر ضلع میں یوتھ سینٹر ہم بنا رہے ہیں ۔یونین کونسل سطح پر ہم بھوک مٹائو پروگرام دو اضلاع میں شروع کیا تھا۔
حیدر آباد کے لوگوں نے پہلی بار میئر چنا ہے ۔کراچی کے لوگ بڑے ملنسار ہیں۔مہربانی کرکےکراچی سے سندھ کو الگ سوچنا دماغ سے نکال دیں ۔یہ بات 1985 میں شروع ہوئی تھی۔
جس نے شروع کی تھی اس کو اب آپ نہیں مانتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کا سیٹ نمبر دو ہوتا ہے ۔تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہے ۔میں امید رکھتا ہوں کہ اپوزیشن ساتھ دے گی ۔عالم اسلام کے مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔کشمیر میں ظلم و بربریت جاری ہے۔فلسطین میں ظلم و ستم جاری ہے جس کی مذمت کرتا ہوں ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو دور میں کسی کو مسلمانوں کے خلاف ہمت نہیں ہوتی تھی ۔وژنری لیڈر بلاول بھٹو زرداری آپ کے سامنے ہیں۔میں نے بہت بھگتا ہے براہ راست گرفتاری کے لئے حکم آتا تھا۔
ایک ایک فارم 45 کا حساب دینے کے لئے تیار ہیں
مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک کا مستقبل بلاول بھٹو زرداری ہے۔اگلے پانچ سال لوگوں کی مزید ختم کریں گے۔ہم نے کام نہ کیا ہوتا تو دو تہائی اکثریت نہ ملتی ۔ٹی وی چینلز ریٹنگ کے لیئے پیپلز پارٹی کے خلاف پروگرام کرتے ہیں۔میں ایک ایک 45 کی ذمے داری لیتا ہوں۔ایک ایک کا حساب دینے کے لیئے تیار ہیں۔