ملک اشرف: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے ضلعی عدالتوں کے 18 ججز کا تبادلہ کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
تبدیل ہونے والوں میں 10 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 10 سول ججز شامل ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جمیل کا لاہور سے پنڈی بھٹیاں جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کا وزیرآباد سے لاہور، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افتخار حسین کا فیصل آباد سے وزیر آباد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عظیم اختر کا بھلوال سے ساہیوال، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اخلاق احمد کا لاہور سے فیروز والا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دلدار شاہ کا فیروز والا سے فیصل آباد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یونس لار کا گجرات سے میلسی تبادلہ کردیا گیا۔
اسی طرح سول جج سائقہ یونس کا شیخوپورہ سے لاہور، سول جج ناصیرا منیر کا فیروزوالہ سے لاہور، سول جج آصف علی کا چکوال سے لاہور، سول جج اقصیٰ ضمیر کا چکوال سے لاہور، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد فرقان احمد کا پنڈی بھٹیاں سے پاکپتن، سول جج سید ذیشان حیدر کا جلال پور پیر والا سے سرگودھا، سول جج محبوب الہیٰ کا کہروڑ لعل عیسن سے شیخوپورہ، سول جج محمد علی امجد کا بھوانہ سے گجرانوالہ، سول جج مدثر حسن کا ڈی جی خان سے چکوال، سول جج نعمان طاہر کا نور پور تھل سے تاندلیانوالہ، سول جج فیاض احمد کا بھکر سے نورپور تھل تبادلہ کیا گیا ہے۔
تبادلے کے نوٹفکیشن کی نقول رجسٹرار سپریم کورٹ، رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ، صوبہ بھر کے سیشن ججز، چیف سیکرٹری پنجاب اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر کو ارسال کردی گئی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا تبدیل ہونے والے ججز کو یکم مارچ تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔