سٹی42: پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں سیزن کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب نے پہلے ہی اوور میں یونائٹڈ کے اٹیک باؤلر نسیم شاہ کو دو چوکوں کے ساتھ آغاز کیا اور تین اووروں میں زلمی کا مجموعہ 33 رنز تک پہنچا دیا۔ تیسرے اوور کے اختتام پر صائم ایوب 23 اور بابر اعظم 11 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان میچ لاہور کے آئیکونک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائٹڈ کے شاداب خان نے جیتا اور انہوں نے پشاور زلمی کو بیٹنگ دے کر ٹارگٹ چیز کرنے کا بولڈ فیصلہ کیا تھا۔
پشاور زلمی کی ٹیم
پشاور زلمی کی جو ٹیم آج قذافی سٹیڈیم میں بیٹنگ سے اپنے 5 ویں اور پی ایس ایل نائن کے 13 میچ کا آغاز کر رہی ہے اس میں کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب اوپپنگ کے لئے آ رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، حسیب اللہ خان، روومین پاویل، آصف علی، پال والٹر، لوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی سائیڈ
اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان کے ساتھ اوپنرز حیدر علی، کولن منرو، وکٹ کیپر اعظم خان، سلمان علی آغا، جورڈن کوکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، ٹیمل ملز شامل ہیں۔
قذافی سٹیڈیم کی وکٹ
اسلام آباد یونائٹڈ کے کیپٹن سپن باؤلر کم آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹاس جیت کر ٹارگٹ چیز کرنے کا انتخاب کر کے قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر اپنے باؤلرز کی صلاحیتوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر کل شب پی ایس ایل نائن کا سب سے بڑا مجموعہ آج کچھ دیر بعد بیٹنگ کرنے والی پشاور زلمی نے 211 بنایا تھا اور ٹارگٹ چیز کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز بھی 203 رنز تک پہنچ گئی تھی۔ کل میچ سے پہلے کپتان بابر اعظم کا وکٹ کے متعلق تبصرہ تھا کہ یہ بیٹرز کے لئے قدرے سلو ہو رہی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کی پوزیشن
بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی پی ایس ایل نائن کے چار میچ کھل کر دو میچ جیت اور دو ہار چکی ہے۔ زلمی کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن نمبر 4 ہے۔ اس سے اوپر ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز ہیں۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے پوائنٹس چار چار ہیں لیکن کراچی کنگز نے یہ پوائنٹ تین میچ کھیل کر حاصل کئے ہیں اور پشاور زلمی کو چار پوائنٹس حاصل کرنے کے لئے چار میچ کھیلنا پڑے۔ اگر پشاور زلمی آج کا میچ جیت گئی تو وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر آ جائے گی تاہم کراچی کنگز کے پاس اس کے آئندہ میچ میں پوائنٹس برابر کرنے کا موقع موجود ہو گا۔
اسلام آباد یونائٹڈ پی ایس ایل نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت 5 ویں پوزیشن پر ہے۔ اس نے تین میچ کھیل کر ایک میچ جیتا ہے اور دو ہارے ہیں۔ اب آگے بڑھنے کے لئے اسلام آباد یونائٹڈ کو آج کا میچ لازماً جیتنا ہے۔ آج میچ جیت گئی تو اسلام آباد یونائٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر چار چار پوائنٹس رکھنے والی دو ٹیموں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے برابر آ جائے گی اور ان میں سے ٹیبل پر چوتھی پوزیشن اسے ملے کی جس کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہو گا۔ اس وقت اسلام آباد کا نیٹ رن ریٹ0.028 ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ کا نیٹ رن ریٹ مائنس 0.456 ہے۔ کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر تین میچ کھیل کر چوتھے نمبر پر ہے تاہم اس کا نیٹ رن ریٹ مائنس 0.420 ہے۔
آج کا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ دونوں کے لئے یکساں اہم ہے۔