عبدالجبار ابڑو : شکارپور میں 2 روز قبل اغوا ہونے والے 2 مغویوں کی وڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
شکارپور سے 2 روز قبل اغوا ہونے والے مغویوں کی وڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی، وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے شکارپور اور حیدرآباد کے رہائشی ٹریکر کمپنی کے ملازمین پر تشدد کیا جا رہا ہے، مغویوں کو زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈاکوؤں نے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا ہے، ڈاکوؤں نے بھی مغویوں کو زنجیروں میں جکڑ کر وحشیانہ تشدد کے مناظر کو سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم کا سہارا لے کر وائرل کیا ہے، شکار پور اور حیدرآباد کے رہائشی مغویوں جاوید شیخ اور محمد رافع سمیجو کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق مغویوں کے ورثہ نے شکارپور میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔