رانا آذر : لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ لاہور کی تاریخ میں سب کچھ ممکن ہے۔ اگر پانچ ہار سکتے ہیں تو یہ ٹیم پانچ میچ جیت بھی سکتی ہے۔
لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پچز بیٹنگ فرنڈلی ہوں تو ہر ٹیم کے پاس موقع ہوتا ہے۔پہلے اور دوسری اننگز میں کہیں کسی ٹیم کو ایڈوانٹیج نظر نہیں آرہا۔
حارث رئوف لاہور کی ٹیم کا پلر ہے، اور پاکستانی ٹیم کو بھی نقصان ہے۔ جب کوئی ایک پلیئر بھی موجود نہ ہوں تو کمبینیشن خراب ہوجاتا ہے۔ راشد خان کو کوئی پلیئر ریپلیس نہیں کرسکتا، اس جیسے پلیئر کو ہر ٹیم مس کرے۔ ماضی سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے، چاہے وہ اچھا ہو یا برا ہو۔ پرامید ہوں کہ آئندہ میچوں میں اچھا پرفارم کریں گے۔