انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی

26 Feb, 2024 | 06:17 PM

اشرف خان : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کے حوالے سے خبر آگئی۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 16پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 279.36 روپے سے کم ہوکر 279.20 روپے پر بند ہوا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے اضافے سے 282.28 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ  80 پیسے مہنگا ہوکر  356.06روپے، امارتی درہم 4 پیسے اضافے سے 76.75  روپے، جبکہ سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 74.97 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو9 پیسے  کمی سے  304.04 روپے کا ہوگیا ۔ 

مزیدخبریں