فیکٹری ایریا؛ نشئی شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا

26 Feb, 2024 | 06:13 PM

ویب ڈیسک: فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نشئی شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کی جان لے لی، ملزم نے بعد میں بیٹی اور خود کو بھی چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ والٹن روڈ پر محلہ اسلام نگر میں پیش آیا، جہاں 50 سالہ داؤد مسیح نے اپنی اہلیہ 48 سالہ رائنہ مسیح کو قتل کیا، بعد میں ملزم نے اپنی بیٹی زائنہ مسیح اور خود کو بھی زخمی کر دیا۔

 واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر گھریلو ناچاقی کا نتیجہ ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں