لاہور؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 214 ٹریفک حادثات رپورٹ

26 Feb, 2024 | 05:08 PM

اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 214 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 214 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 237 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 82 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 155 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔ 

مزیدخبریں