واجبات کی عدم ادائیگی، لیسکو نے ریلوے ہیڈکوارٹر کی بجلی کاٹ دی

26 Feb, 2024 | 12:56 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد)واجبات کی عدم ادائیگی، لیسکو نے ریلوے ہیڈکوارٹر کی بجلی کاٹ دی۔
لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر، ورکشاپس، لاہور ڈویژن دفاتر، میو گارڈن کلب کی بجلی منقطع کی گئی، واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پہ بجلی منقطع کی گئی۔
  ذرائع کے مطابق ریلویز کی جانب سے لیسکو کو 75 ملین روپے کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ریلوے ہیڈکوارٹر کے آپریشنل افسران کےدفاتر کو جنریٹر چلا کر بیک اپ دے دیا گیا۔
 

مزیدخبریں