ٹیچرز نے14 ہزار ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے نامزد وزیراعلی مریم نواز سے درخواست کردی

26 Feb, 2024 | 12:04 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)پنجاب بھر میں چودہ ہزار ایجوکیٹرز سات سال بعد بھی مستقل نہ ہوسکے،پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز نے نامزد وزیراعلی مریم نواز سے ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے درخواست کردی۔

پنجاب بھرمیں چودہ ہزار ایجوکیٹرز سات سال بعدبھی مستقل نہ ہوسکے۔پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز نے ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے نامزد وزیراعلی مریم نواز سے درخواست کردی۔مذکورہ چودہ ایجوکیٹرز میں 3 ہزار اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز بھی شامل ہیں۔صدرپیکٹ پنجاب کاشف شہزاد چودھری کے مطابق مذکورہ چودہ ایجوکیٹرزبھی بھرتی سال 2014 میں کی گئی تھی۔پنجاب ریگولرائزیشن سروسزایکٹ 2018 کے تحت وزیر اعلی اور کیبٹ ایجوکیٹرز کی غیرمشروط مستقلی کرسکتی ہے۔صدر کاشف شہزاد چودھری نے بتایا کہ ایجوکیٹرز دس سال سے سکولوں میں بہترین نتائج دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں