ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

26 Feb, 2024 | 11:45 AM

Ansa Awais

سٹی42 : روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی  جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد  ڈالر کی قیمت 279 روپے 30 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کا ریٹ 279 روپے ، 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 655 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا،100 انڈیکس 655 پوائنٹس یا 1.04 فیصد اضافے کے بعد 63 ہزار 470 تک جاپہنچا، جو گزشتہ روز 62 ہزار 815 پر بند ہوا تھا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ہفے کے آخری کاروباری روز بھی انڈیکس میں 901 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
 

مزیدخبریں