شہریوں کا مبینہ چور کو رسیوں سے باندھ کر تشدد،سر کے بال، مونچھیں مونڈھ ڈالیں

26 Feb, 2024 | 11:02 AM

Imran Fayyaz

(عابدچودھری)سندر میں مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،شہریوں نے مبینہ چور کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

شہریوں نے تشدد کے بعد مبینہ چور کے سرکے بال اور مونچھیں مونڈ ڈالیں،تشدد کے واقعہ کی موبائل وڈیو سامنے آ گئی،شہریوں کے ہجوم کو مبینہ چور پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شہریوں کے مطابق مبینہ چور پنجاب سمال انڈسٹریز میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔شہریوں نے درگت بنا کر مبینہ چور کو  پولیس کےحوالے پولیس کر دیا۔
 
 
 
 

مزیدخبریں