ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبح سویرےٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم خوشگوار،بارش کب ہو گی؟ اہم پیشگوئی 

صبح سویرےٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم خوشگوار،بارش کب ہو گی؟ اہم پیشگوئی 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)شہرکا مطلع ابر آلود،بادلوں نے سورج کو گھیر لیا،سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
صبح سویرےٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رواں ہفتے بارش کا امکان ہے۔
 شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26،کم سے کم 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی راج برقرار  ہے،دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور سر فہرست پر آگیا۔فضائی آلودگی ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 191 ریکارڈ ہوا۔فیز8-ڈی ایچ اے 470،ٹھوکر نیاز بیگ231 , سید مراتب علی روڈ193, فدا حسین ہاؤس 192, جوہر ٹاؤن 189 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ ہوا۔ماہرین کی شہریوں سے احتیاط کی تاکید کر دی گئی۔

 ملک کے دیگر علاقوں کی بات کریں تو محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں ، وزیرستان اور ڈیرہ اسمیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔