ویب ڈیسک: ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ ایک اچھا کیچ پوری گیم کو بدل سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیسا کہ پی ایس ایل 8 کے لاہور کے میچز لیگ شروع ہونے والی ہے۔پروگرام ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں لاہور قلندرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ پچھلے ایک سیزن سے لاہور قلندرز کی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے، خاص طور پر آج کے میچ میں لاہور کی بیٹنگ بے حد شاندار تھی۔ فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے بہت عمدہ بیٹنگ کی ہے۔فخر کے بارے میں ایک بات ہے کہ وہ اگر چل جائے تو بالرز کیلئے مشکل کھڑی کردیتا ہے، میرے مطابق تو فخر کو ہی مین آف دی میچ ملنا چاہیے، فخر صرف بیٹنگ میں ہی نہیں فیلڈنگ میں بھی پوری جان مارتا ہے، اور ایک اچھے پلیئر کو صرف بیٹنگ یا بولنگ میں ہی نہیں بلکہ فیلڈنگ میں بھی اچھا ہونا چاہیے۔
لاہور کی بولنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کی بولنگ کا تو سب کو ہی پتہ ہے کہ شاندار ہے آج کے میچ میں شاہین شاہ نے کمال کی بولنگ کی ہے۔
محمد یوسف نے مزید کہا کہ کسی بھی لیگ کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ ایسے پلیئرز نکلیں جو آگے جاکر ٹیم کیلئے اچھی کارکردگی دکھا سکیں۔ سائم ایوب بھی اچھا کھیل رہا ہے اگر اسی طرح سے کھیلتا رہے تو مزید امپروو ہوجائے گا۔
سابق فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں عبداللہ شفیق نے شاندار کارکردگی دکھائی۔شاہین کی بولنگ بھی کمال کی تھی، میرے مطابق تو شاہین کو مین آف دی میچ دینا چاہیے کیونکہ چار اوورز میں پانچ وکٹس لینا چھوٹی بات نہیں ہے۔
ملتان سلطانز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان نے بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کی لیکن ایک تو لاہور کا سکور بہت زیادہ تھا اور اس طرح کے سکور میں بیٹنگ میں ذرا سی بھی کمی نہیں ہونی چاہیے، دوسری جانب ملتان کے پاس اتنی خاص بولنگ نہیں ہے، اگر تو ملتان سلطانز کی ٹیم کم بیک کرنا چاہتی ہے تو انہیں اپنی بولنگ پر فوکس کرنا ہوگا۔