ویب ڈیسک: اٹلی میں غیرقانونی داخلے کی کوشش میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 58 افرادہلاک ہو گئے۔
اطالوی حکام کے مطابق کشتی پر مختلف ممالک کے 120 افراد سوار تھے جو غیر قانونی طور پر اٹلی داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، دریا کی تیز لہروں کے باعث کشتی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 58 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے،کشتی پر40 پاکستانی تارکین وطن بھی سوار تھے ۔