پی ایس ایل میچز امریکہ یا یواے ای میں ہونگے؟ محمد یوسف نے اہم پیشگوئی کردی

26 Feb, 2023 | 06:51 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹرمحمد یوسف  کا کہنا تھا کہ میرے مطابق تو سارے میچز یہی ہونگے اور امریکہ یا یواے ای والی افواہیں جوٹھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ پی ایس ایل 8 کے لاہور کے میچز  لیگ شروع ہونے والی ہے۔پروگرام ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں کراچی کے نئے بیٹر طیب طاہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ اس نئے لڑکے نے اپنے آپ کو ثابت کیا ہے کہ خاص طور پر اس نے سٹارٹ ہی بہت اچھا لیا تھا، اور میرے خیال میں کراچی کو ایسے ہی ایک بیٹر کی ضرورت تھی۔ مین آف دی میچ بھی اسے ہی دینا چاہیے تھا کیونکہ اچھا کھیلنے پر نئے پلیئرز کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ بیٹنگ کے علاوہ طیب کی فلڈنگ بھی بہت شاندار ہے۔ 

میچز کہاں ہونگے؟ اس سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے مطابق تو سارے میچز یہی ہونگے اور امریکہ یا یواے ای والی افواہیں جوٹھی ہیں۔ 

ملتان کی بیٹنگ کے بارے میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہر جگہ کی پچ ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، ملتان سلطانز  کی غلطی یہ ہے کہ وہ کراچی کی پچ کو بھی ملتان والی سمجھ کر کھیلی، جبکہ اس پچ پر سویپ شاٹ اچھی رہتی ہے، سویپ شاٹ اسی لئے تو کھیلنا مشکل ہے اور اگر آپ کو یہ شاٹ کھیلنی آتی ہو تو  باؤلربھی پریشان ہو جاتا ہے، خاص طور پر تو اؒٓپ کو سپنرز  کے خلاف اچھی سویپ شاٹ کھیلنی اؒٓنی چاہیے۔

لاہور اور پشاور کے میچ کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر تو لاہور قلندرز کی ٹیم  160یا 170 سکور کا ٹارگٹ دے دیتی ہے تو لاہور کی بولنگ اتنی زبردست ہے کہ میچ خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

سابق  فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ  کراچی کی ٹیم میں بہت اچھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی کی ٹیم نے اچھا کم بیک کیا ہے۔ دوسری جانب ملتان سلطانز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی بیٹنگ آج کچھ خاص نہیں تھی، اگر ملتان کی ٹیم پارٹنرشپ بنا کر کھیلتی تو کراچی کا سکور اتنا زیادہ نہیں تھا، کیونکہ ملتان کے پاس اچھے بیٹرز موجود ہیں۔  

مزیدخبریں