عمران خان تاریخ کا سیاہ باب ،اب کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتا،رانا تنویر حسین

26 Feb, 2023 | 06:30 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

 (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ عمران خان تاریخ کا سیاہ باب بن چکا، اب کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔

مریدکے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہاکہ یہودی ایجنڈے پر 2014 میں ڈانس دھرنا سے عمل شروع کر دیا گیا تھا،پاکستان قائم رہے گا مگر اسے تباہ کرنے والا عمران قائم نہیں رہے گا،ان کاکہناتھا کہ اگر عمرانی حکومت ختم نہ ہوتی تو ملک ٹوٹ جاتا،تین بار کا منتخب عوامی وزیر اعظم نواز شریف قانون کی حکمرانی کیلئے گریڈ 20 کے سرکاری ملازمین کے سامنے پیش ہوتا رہا۔

 رانا تنویر حسین نے کہاکہ لنگڑا لاڈلہ روزانہ قانون کا مذاق اڑاتا ہے،عمران خان پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،عمران خان چیف جسٹس کو بکاؤ کہتا رہا ہم نے صرف عدم اعتماد کیا،توشہ خانہ واحد وزیر اعظم جس نے اپنی بیوی کو فرنٹ مین رکھا،میاں نواز کو اقامہ پر تاحیات نااہل کیا مگر لاڈلے کو کھلی کرپشن پر بھی موجیں کرائی جارہی ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ عمران خان اور پرویز الٰہی بہت بڑا ڈرامہ ہیں اب ان کی پارٹی تھیٹر بنے گی،مہنگائی کی لہر نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،ہم نے ملک سنبھال لیا ،خوشحالی کی طرف بھی لے جائیں گے۔

مزیدخبریں