کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ ایلومنائی گالا ڈنر کا اہتمام

26 Feb, 2023 | 06:22 PM

Abdullah Nadeem

This browser does not support the video element.

سٹی 42: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ ایلومنائی گالا ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
چھٹے سالانہ ایلومنائی گالا ڈنر کی تقریب لائبریری ہال پٹیالہ بلاک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد کی گئی. تقریب میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ایلومنائیز کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تقریب میں سابقہ پرنسپل کنگ ایڈورڈ پروفیسر خواجہ محمد صادق،  صدر سی پی ایس پی پروفیسر محمد شعیب شفیع, نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، اور سرجن جنرل پاکستان لیفٹینٹ جنرل محسن قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

 سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی,  وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور, وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسر خالد مسعود گوندل, وائس چانسلر ایف ایم یو پروفیسر ظفر علی چوہدری, وائس چانسلر یو سی ایچ ایس پروفیسر مسعود صادق, پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ, پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری, پروفیسر ڈاکٹر اختر سہیل چغتائی, وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز, کارڈولوجسٹ پروفیسر محمود زبیر, پروفیسر ڈاکٹر محمود حفیظ اور عرفان منیر سمیت کثیر تعداد میں ڈاکٹروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی.

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے شاندار تقریب کا انعقاد کیا ہے جہاں تمام لیجنڈز ایک ہی چھت تلے بیٹھ کر ماضی کی یادوں کو تازہ کر رہے ہیں. ڈاکٹر جاوید اکرم کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی خدمت کرنے والے لیونگ لیجنڈ کو لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ دینے کا مقصد یہ ہے کہ آنے والی نسل ان کی خدمات سے استفادہ حاصل کر سکے ۔ایوارڈ یافتہ کارڈولوجسٹ پروفیسر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور ان کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ انہیں لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایلومنائیز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا ہے تا کہ آگے بھی یہ روایت برقرار رہ سکے ۔

تقریب میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا ۔

مزیدخبریں