پی ٹی آئی کے اہم رہنما کے پی اے کا اقبالی بیان سامنے آگیا 

26 Feb, 2023 | 01:21 PM

Ansa Awais

(سٹی 42) سابق چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے پی اے کا اقبالی بیان سامنے آگیا ۔

جاوید علی ولد طالب حسین کا عثمان ڈار کے بھائی احمد ڈار کو پچاس لاکھ کمیشن دینے کا انکشاف ہوا۔جاوید علی کی اعترافی وڈیو میں این اے 67 کی چار یونین کونسل کے پانچ ٹھیکیداروں سے پچاس لاکھ جمع کئے گئے۔ ان کے بیان کے مطابق تین ماہ سے عثمان ڈار کا ڈویلپمنٹ کے لئے پی اے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ باجوہ اینڈکمپنی کو دو کروڑ کا ٹھیکہ ملا جس میں سے 20 لاکھ کمشن احمد ڈار کو دیا۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ زین باجوہ کمپنی کے پاس پچاس لاکھ کا ٹینڈر تھاجس میں سے پانچ لاکھ کمشن احمد ڈار کو دیا۔

جاوید علی نے یہ بھی بتایا کہ خضر کنسٹرکشن کے پاس ایک کروڑ کا ٹینڈر تھا، دس لاکھ کمشن لے کر احمد ڈار کو پہنچایا اور بلال کنٹریکٹر کے پاس ایک کروڑ کا ٹینڈر تھا دس لاکھ کمشن احمد ڈار کو پہنچایا۔الیاقت بلڈرز کے پاس پچاس لاکھ کا ٹیندرتھا، پانچ لاکھ کمشن لے کر احمدڈار کو پہنچائی۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ این اے 67 کی کل 28 یونین کونسلیں ہیں، چار میں،میں کام کرتا تھا۔24 یونین کونسلوں کو خواجہ عمران دیکھتا تھا۔خواجہ عمران دس، پندرہ یا بیس فیصد کمشن لیتاتھا، اس کا مجھے علم نہیں۔

جاوید علی کے بیان کے مطابق احمد ڈار نے کہاکہ تم ہمارے لئے اتنا کام کرتے ہو میں تمہیں سرکاری نوکری دلاتا ہوں جبکہ  میں کم پڑھا لکھا ہو میں نے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ بنایا اورمحکمہ تعلیم میں کاغذ جمع کرائے ۔احمد ڈار کے کہنے پر کاغذ جمع کرائے، انہوں نے میرا آرڈر کرایا اور اب گورنمنٹ ایلمنٹری ماڈل سکول ڈالیاں میں نوکری کررہا ہوں۔ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے عوض میں ٹھیکیداروں سے کمشن جمع کرکے دیتا تھا۔

مزیدخبریں