ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
حنیش قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے پہلے پراجیکٹ کا پوسٹر فوٹو شیئر کیا ہے۔اُنہوں نے یہ پوسٹر فوٹو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ مختصر فلم ’نقاب‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔