آب زم زم کیلئے نئی خوبصورت کانچ کی بوتلیں متعارف کروادی گئیں

26 Feb, 2023 | 10:09 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے آب زم زم کی نئی کانچ کی بوتلیں متعارف کرادیں، جنہیں خصوصی طور پر پانی کو محفوظ بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد الحرام میں زمزم کے پانی کی نئی بوتلوں کا افتتاح کیا ہے۔نئے ماڈل اور ڈیزائن کی زم زم کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تیار کردہ بوتلوں کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر صدارت عامہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ عبدالرحمان السدیس نے ”زمزم آب رسانی“ انتظامیہ کے کردار کو سراہا، جو خدا کے مقدس گھر کی زیارت کرنے والوں کو بابرکت پانی پہنچانے اور تقسیم کرنے کیلئے مسجد حرام کی راہداریوں اور صحنوں میں استعمال کئے جانیوالے احتیاطی تدابیر اور طریقوں پر عمل کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے اس بابرکت پانی کی قیمت کے مطابق فراہم کی جانیوالی خدمات کی ضرورت پر زور دیا۔

عبدالرحمان السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکومت کی جانب سے عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت عمرہ اور حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کو واپسی پر 5 لیٹر کا کین 8.5 ریال میں فراہم کرتی ہے۔


 

 
 

مزیدخبریں