ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرفتاری کیلئے پکارنے پر محمودخان کا بھائی ناراض

گرفتاری کیلئے پکارنے پر محمودخان کا بھائی ناراض
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے بھائی عبداللہ خان جیل بھرو تحریک کے دوران پولیس افسر کی جانب سے گرفتاری کیلئے ان کے گھر کے باہر سے پکارنے پر ناراض ہوگئے۔

محمود خان کے بھائی نے کہا کہ میرے والد ناراض ہوتے ہیں، ورنہ گرفتاری کیلئے پکارنے والے پولیس افسر کے تھانے کو آگ لگا دوں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اوپر سے گرفتاری کا حکم ہوتا تو اس چڑیا ایس ایچ او کو یہاں آنے کی ضرورت نہ پڑتی، اگر ہم اپنے حجرے میں موجود ہوتے تو پھر میں ان کی بہادری کو دیکھتا۔ان کا کہنا تھاکہ میرے والد حجرے کے اندر دھوپ میں بیٹھے تھے، انہوں نے آکر اعلانات کیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس نے جیل بھرو تحریک کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے گھر کے باہر بھی گرفتاری دینے کیلئے اعلانات کیے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer