ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں"، یوکرینی صدر کا جذباتی ویڈیو پیغام

سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوکرین کے صدر نے روس کے حملے کے بعد نیا ویڈیوپیغام جاری کردیا ، یوکرینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق یوکرینی صدر کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہا ہے ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرین صدر کیساتھ یوکرین کے وزیراعظم اور دیگر کچھ لوگ بھی موجود ہیں ۔

یوکرین کے صدرزیلنسکی ایوان صدر کی عمارت کے باہر کھڑے ہوکر یورپی یونین کوکہہ رہے ہیں کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔ہم سب یہاں ہیں، ہماری فوج یہاں ہے،ہمارے شہری یہاں ہیں۔ ہم سب یہاں اپنی آزادی، اپنے ملک کا دفاع کر یں گے ، اورہم اسی طرح ڈٹے رہیں گے ۔

انہوں نے صبح کے وقت اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اس سے قبل اپنے ایک خطاب میں یوکرینی صدر کا کہناتھا ہماری اطلاع کے مطابق دشمن نے مجھے اپنا پہلا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ میرا خاندان دوسرا ہدف ہے۔ وہ سربراہ کو نشانہ بنا کر یوکرین کو سیاسی طور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں۔جبکہ امریکی حکام نے کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو پکڑے یا مارے جانے سے بچانے کے لیے کیئف سے نکلنے میں مدد دینے لیے تیار ہے، تاہم ابھی تک صدر انکار کر رہے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر